سرسی:8؍جولائی (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے دئیے جانےوالے جی ایس ہیگڈے اجیبال دتاندھی ایوارڈ کے لئے امسال پانچ رپورٹروں کومنتخب کیاگیا ہے۔
سرسی کے ضلع پتریکابھون میں ضلع صدر جی سبرائے بھٹ بکل کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹیو میٹنگ میں اسوسی ایشن کے 5رپورٹروں کو منتخب کیاگیا۔ جس کےتحت اُدئیے وانی جوئیڈا کے رپورٹر سندیش دیسائی، کمٹہ کےپرجاوانی رپورٹر ایم جی نائک، یلاپور کے ہوسدگنت کی رپورٹر پربھاوتی جئے راج گووی، منڈگوڈ کے پرجاوانی رپورٹر شانتیش کمار بینکن کوپا اوربھٹکل کنڑا پربھا کے رپورٹر راگھویندر ہیبار ایوارڈ کے مستحق بنے ہیں۔
ضلع اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سومنگلا ہونے کوپا نے اسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں متعلقہ رپورٹروں کو ایوارڈ سے اعزاز بخشے جانے کی جانکاری دی۔